”مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی ضروری ، 70برس سے ڈپلومیسی کے نام پر وقت ضائع کیا گیا“

Feb 06, 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کےلئے حکومتی سطح پر سنجیدگی ضروری ہے بھارت سے خوفزدہ ہو کر یہ معاملہ کبھی حل نہیں ہو گا گذشتہ70برسوں سے ڈپلومیسی کے نام پر وقت ضائع کیا گیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف واضح ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حق خودارادیت اور آزادی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں کشمیر کو ڈیڈ ایشو کے طور پر سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کا مطالبہ کر نا کوئی جر م نہےں ملک مےں سب کا بلاتفر ےق احتساب ہو ناچاہےے‘کر پٹ لوگوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو وہ معافی کے حق دار نہےں انکو انصاف کے کٹہرے مےں لانا ہوگا‘ہم ملک مےں کسی قسم کی محاذآرائی پر ےقےن نہےں رکھتے صرف سچ اور حق کی بات کرتے ہےں۔

مزیدخبریں