ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹارلٹ تھیٹر پر جمعہ 9 فروری سے شروع ہونے والے شہرہ آفاق ڈرامے”شہنشاہ“کی سکرپٹ تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سماجی رہنما ادریس بٹ نے فنکاروںمیں سکرپٹ تقسیم کئے ۔
، اپنے خطاب میں انہوںنے کہا کہ ”شہنشاہ “ایک ریکارڈ ساز ڈرامہ ہے امید ہے ڈرامے میںکام کرنے والے موجودہ فنکاراسے ایک بار پھر کامیاب بنائیںگے،ہدایتکار زوار بلوچ کے کریڈٹ پر اس ڈرامے کی کامیابی کا سہرا ہے جس نے جنوبی پنجا ب میں ریکار ڈ بنایا، ڈرامے کے ہدایت کار زوار بلوچ نے تاریخ ساز ڈرامے کے متعلق شرکاءکو بتایا ،خاص طور پر انہوںنے مرکزی کر دارکرنے والے کامیڈین کوثر بھٹی کے کردار کے متعلق بتایا کہ معاہدہ کرنے سے پہلے انہوں نے کوثر بھٹی کو ٹنڈ کروانے اور روزانہ درباریوں سے جوتے کھانے پر راضی کیا ۔سکرپٹ حاصل کرنے والے فنکاروں میں سنبل خان‘راحیلہ ملک،علینہ بھٹی،عالیہ گل،کوثر بھٹی،ندیم ننھا،شیر محمد اعوان ،علی کنول،اعظم چن اورشوکت راحیل شامل تھے۔اس موقع پردیگر تھیٹروںسے بھی فنکاروں نے شرکت کی ۔