سرگودھا(نامہ نگار) تھانہ میلہ کے قریب رکشہ نہر میں الٹنے سے رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے7افراد پانی میں ڈوب گئے، 2کمسن بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ بچہ کلاں کا محمد افضل نامی رکشہ ڈارئیور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کسی کام سے رکشہ پر جارہا تھا کہ تھانہ میلہ کے قریب رکشہ نہر میں الٹنے سے سوار افراد ڈوب گئے، حادثہ کی اطلاعات ملنے پر خواتین کو بحفاظت پانی سے نکال لیا گیا جبکہ 3سے 4سال عمر کے حامل 2بہن بھائی نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔