میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔بیٹے کی بارات واپس گھر پہنچی تو اچانک باپ دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا۔تفصیل کے مطابق الہی بخش کالونی کے رہائشی عبدالمجید کے بیٹے کی گزشتہ روز شادی ہوئی بارات جب دلہن کو لے کر گھر پہنچی تو عبدالمجید کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جاملا۔جس پر شادی کا گھر ماتم کدہ میں بدل گیا۔