شاہ پورصدر( نامہ نگار) شاہ پورسٹی کا نوجوان محمد ابوبکر بھٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔ متوفی راولپنڈی میں سول کورٹ میں ملازم تھا اس کو ترقی ملنے کے بعد گذشتہ روز گھر آیا والدین اس خوشی میں محلے میں مٹھائی تقسیم کر رہے تھے اس دوران میں اچانک نوجوان کو دل کا دورہ پڑ گیا اور اللہ کو پیارا ہو گیا ۔والد محمد اسلم والدہ غم سے نڈھال ہو گئے نماز جنازہ دربار حضرت شاہ محمد شیرازی پر ادا کی گئی جس میں چیئر مین ماجد علی شاہ ، سابق ایم این اے جاوید شاہ ، گل محمد شاہ، وسیم الطاف ، حاجی محمد رشید ، محمد اسلم پپو، یونس حبیب ، ندیم احمد اور دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم کی رسم قل آج بروز منگل دس بجے ان کی اقامت گاہ پر ادا کی جائے گی ۔