سارک ممالک کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

لاہور(اے پی پی) سارک ممالک کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کی 73 ویںاعلیٰ سطحی ایگزیکٹو کمیٹی اور 22 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج 6 فروری ( منگل) کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ یہ بات سارک چیمبر کے پاک چیپٹر کے مسلسل6 مرتبہ نائب صدر منتخب ہونے والے افتخار علی ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ سارک چیمبر کے صدر سوراج ویدیا دونوں اجلاسوں سے علیحدہ علیحدہ خطاب کریں گے جن میں رکن ممالک بشمول بھارت ،سری لنکا ،بنگلہ دیش،نیپال،افغانستان،مالدیپ ،بھوٹان اور پاکستان کے چیمبرز کے نائب صدور اور مندوبین شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...