جہانیاں(نامہ نگار) چیئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ دیہاتوں کو شہروں کے برابر سہولتیں مہیا کرنا مسلم لیگ ن کی حکومت کا اہم کارنامہ ہے ،ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے تحصیل جہانیاں کے دیہاتوں میں135واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے ،ہم سیاست میں پیسے کمانے نہیں آئے بلکہ عوامی خدمت کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ظفر اللہ چوک تا چک103د س آر تک کارپٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حاجی عطائ الرحمن نے بتایا کہ 14کروڑ روپے کی لاگت سے 13کلومیٹر طویل اور 12فٹ چوڑے روڈ کی تعمیر سے علاقہ میں ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔
حاجی عطاءالرحمن