ملتان (نامہ نگار خصوصی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں نے فیلڈ آپریشنل افسروں کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے بلوں کی اقساط پالیسی اور کمرشل طریقہ کار (پروسیجر) کے مطابق کی جائیں گی گزشتہ مہینوں میں صارفین کو غیر معمولی سہولیات کی فراہمی کرتے ہوئے کی گئی اقساط کے باعث ریکوری بری طرح سے متاثر ہوئی تھی اور ریکوری اہداف حاصل نہیں ہو سکے تھے۔