کشمیر میں خون آشام ہولی 70سال سے جاری ہے ،غلام بلور

Feb 06, 2018

پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر غلام احمد بلور نے سوات میں آرمی یونٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحے میں جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں خون آشام ہولی 70سال سے جاری ہے لیکن حکمرانوں نے کبھی اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا وقت آ گیا ہے کہ مرکزی حکومت عوام کا مزید خون بہنے سے روکے اور خطے میں سپر پاورز کے مفاد میں بنائی گئی اپنی خارجہ و داخلہ پالیسیاں تبدیل کر کے انہیں نئے سرے سے بنائے ،انہوں نے کہا کہ کب تک ہم لوگ مرتے رہیں گے اور کب تک یہ تباہی و بربادی جاری رہے گی،حاجی بلور نے کہا کہ دنیا میں تمام جمہوری حکومتیں اپنے سیاسی فیصلے مل بیٹھ کر کرتی ہیں لیکن بدقسمتی میں پاکستان میں ملکی مفاد کے تناظر میں فیصلوں میں پس و پیش سے کام لیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ 58ء کے بعد سے یہاں سیاست میں فوج کا عمل دخل رہا ہے ، لہٰذا اب وفاق کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عسکری قیادت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ نئی خارجہ پالیسی ترتیب دے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے تین ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہیں جو اسی ناقص خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ مرکزی حکومت نازک صورتحال کا ا دراک کرے اور نئی خارجہ پالیسی تشکیل دے تاکہ کشمیر میں جاری تباہی و بربادی کا خاتمہ ہو سکے اور پاکستان خصوصاً پختونخوا میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہو سکے۔

غلام بلور

مزیدخبریں