اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد میں ناکام رہی تو ساکھ متاثر ہوگی: زبیر البازی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما اسلام (نظریاتی ) کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقعو پر لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں ۔لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما ء اسلام (نظریاتی )کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد زبیر الباز ی نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دینا اقوام متحدہ پر لازم ہے اگر اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پہ عمل نہ کرا سکی تو اس کی ساکھ پر سوالیہ نشان بن جائے گا انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے، عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے، نہتے عوام پر مظالم کیخلاف شدید رد عمل کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...