رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہاکہ ن لیگ کے قائدین گھبرا نے والے نہیں عدل کے لئے کشتیاں جلاکر میدان میں نکلے ہیں ،پشاور جلسہ میں عوام کاجوش دیدنی تھا عمران خان کی پالیسیوں کو مسترد کر کے نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی سے کے پی کے میں خیالی منصوبے بھی عوام نے مسترد کرکے ن لیگ کا ساتھ دینے کا عہد کر لیا۔ ن لیگ نے پاکستان کو جومقام دیا ہے کسی میں صلاحیت نہیں پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں ترقی و خوشحالی آئے گی ہے،اور دیگر ممالک گوادر منصوبہ میں شمولیت کے خواہش مند ہیں۔