لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یو م یکجہتی کشمیر جو ش و جذبے سے منایا گیا ، ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیری مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تقاریب کا اہتمام اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر کیا گیا۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمد صدیقی نے ’’کشمیر مسلمانوں کا ہوچکا‘‘ ہر دن مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کا دن ہے ، اقوام متحدہ ، اوآئی سی اور حکومتی کشمیر کمیٹی کشمیری مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم بند کروانے میں ناکام ہوچکے ہیں اور معصوم نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز سلوک کیا جارہاہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی اور کشمیر آزاد ہوگا۔ صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ آزادی کشمیر ہمیں ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنا ہو گی ، صرف ایک دن کی سیاسی بیان بازی سے اس مسلئے کا حل نظر نہیں آرہاہے۔