داعش، القاعدہ جنگجوﺅں اورصدام حسین کی بیٹی پر مشتمل 60 اشتہاریوں کی فہرست جاری

بغداد(این این آئی) عراقی حکومت نے داعش، القاعدہ سے وابستہ اہم دہشت گردوں اور دیگر عناصر پر مشتمل 60 اشتہاریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ ان میں صدام حسین کی صاحب زادی رغد صدام حسین کا نام بھی شامل ہے ادھر عراق کے مصلوب صدر صدام حسین کی جلا وطن صاحبزادی رغد صدام حسین نے عراقی حکومت کی طرف سے اشتہاریوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرا نام عراق کے اشتہاریوں میں شامل کرنا میری توہین ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کروں گی۔
صدام بیٹی

ای پیپر دی نیشن