لاہور(آئی این پی)ماڈل تھانہ کاہنہ کی پولیس نے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اس کی دھجیاں اڑا دیں،کاہنہ کے رہائشی غلام مصطفی بھٹی کے گھرمیں زبردستی گھس کراہل خانہ سے بدتمیزی کرتے ہوئے غلیظ گالیاں دیتے رہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزماڈل تھانہ کاہنہ کے چار اہلکاروں نے کاہنہ کی وارڈنمبر 12گلی سابق چیئرمین حاجی مہردین والی کے رہائشی غلام مصطفی بھٹی کے گھرمیں دن دیہاڑے بلا اجازت گھس کر خواتین خانہ سے بدتمیزی اور غلیظ زبان کا استعمال کیا، خواتین کے منع کرنے پر ان کو ہراساں کیا گیا ،اور ناجائزدبائوڈال کر ان سے غلیظ زبان استعمال کی،شہری غلام مصطفی بھٹی نے ڈی ایس پی کاہنہ سرکل کو ان پولیس ملازمین کے خلاف درخواست دی یہ سب کچھ ایس ایچ او کاہنہ کی پشت پناہی میں کیا جا رہا ہے درخواست گزار نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے انصاف دلایا جائے۔
کاہنہ پولیس نے چادراورچاردیواری کی دھجیاں اڑا دیں،زبردستی گھر میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی
Feb 06, 2018