سب کوکشمیرکی آزادی کی تحریک میں حصہ لینا ہوگا، چوہدری سرفرازافضل

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی اورپارلیمانی سیکریٹری برائے امورِنوجوانان،کھیل اورآثارقدیمہ چوہدری سرفرازافضل نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے تحریک پاکستان کے وقت جیسا جذبہ درکارہے بچے سے لے کرایک بزرگ تک سب کوکشمیرکی آزادی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام مختلف سکولوں کے بچوں کے مابین کشمیری نغموں پرمشتمل ٹیبلو کے مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات اورتصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے اورشہہ رگ کے بغیرزندگی ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے حق میں اوربھارتی بربریت کے خلاف اتنی آوازبلندکی جائے کہ مغرب کانپ اٹھے۔چوہدری سرفرازافضل نے کہا کہ کشمیریوں کی جرات کوسلام پیش کرتا ہوں۔ ناہیدمنظورنے کہا کہ آج کا دن مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا دن ہے اوراس میں تمام پاکستانی اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ کشمیرکی آزادی ناگزیرہوچکی۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے خصوصی تعاون پرتمام سکولوں کے پرنسپلزکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک نیشنل کازکے لیے اکھٹے ہوئے ہیں اوران تقریبات کا مقصدکشمیریوں بھائیوں کویقین دلانا ہے کہ ہم مکمل طورپران کے ساتھ ہیں۔مقابلوں میں ٹائم سکول نے پہلی پوزیشن، ایمزسکول نے دوسری،سپنگل ہاوس نے تیسری اورعالیہ مونٹیسوری سکول نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ اقدس ہاشمی،شوکت ملک اورسہیل ڈارنے ججزکے فرائض انجام دیے۔نظامت کے فرائض ہاشم خان نے اداکیے۔ٹیبلوزکے علاوہ بچوں نے کشمیری نغمیں اورمسئلہ کشمیرپر تقاریربھی پیش کیں جن شرکاء نے بے حد سراہا۔قبل ازیں ناہیدمنظوراورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے معززمہمانوں کوخوش آمدیدکہا۔

ای پیپر دی نیشن