جڑانوالہ: موضع کڑ ٹھٹھہ سجاول میں منشیات فروش سرعام دھندہ چلانے میں مصروف، پولیس خاموش ہوگئی

Feb 06, 2018

جڑانوالہ (نامہ نگار )تھانہ روڈالہ کے علاقہ موضع کڑ ٹھٹھہ سجاول میں منشیات فروش سرعام اپنا دھندہ چلانے میں مصروف ہیں، نوجوان نسل تیزی سے بے راہ روی کا شکار ہونے لگی۔ حکام فوری نوٹس لیں۔ سماجی سیاسی راہنما عثمان خان رند بلوچ، شکیل عرف شکور نمبردار 366گ ب، ظہیر عباس مغل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ علاقہ موضع کڑ اور ٹھٹھہ سجاول میں بااثر منشیات فروشوں بھاگو کھرل و دیگر نے اپنے دھندے کو بام عروج بخشا ہوا ہے۔ پولیس کے ساتھ منتھلیاں طے ہونے کی وجہ سے علاقہ بھر میں سرعام شراب ، چرس ہیروئن فروخت ہورہی ہے۔مذکورہ بالا افراد نے علاقہ میں اپنی ڈھاک بھی بنا رکھی ہے۔

مزیدخبریں