سیاسی جماعتیں سی پیک کی حمایت کرتی ہیں‘ مریم اورنگزیب کی چینی نائب وزیر سے ملاقات

بیجنگ(آئی این پی)چین نے پاکستان کو فلم کے شعبے میں تعاون اور اپنے تجربے سے استفادہ پہنچانے کی پیشکش کر دی۔ چین کے نائب وزیر سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف پریس پبلی کیشن، ریڈیو، فلم ٹو نگ گانگ نے کہا ہے کہ فلم کے شعبے میں چین پاکستان کے ساتھ تعاون اور اپنے تجربے سے استفادہ پہنچانے کیلئے تیار ہے، پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہیں، چین اس وقت 700سالانہ فلمیں بنا رہا ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فلم کے شعبے میں چین کی جانب سے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس ضمن میں جلد باقاعدہ معاہدہ ترتیب دے دیا جائے گا، چین کا اس وقت 19ممالک کے ساتھ فلمیں بنانے کیلئے اشتراک جاری ہے، پاکستان اس شعبے میں 20واں شراکت دار بننا چاہتا ہے۔ پیر کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے چین کے نائب وزیر سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف پریس، پبلی کیشن، ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن ٹونگ گانگ سے ملاقات کی، ملاقات میں چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور وزارت اطلاعات کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔ پاکستان اور چین کے مابین ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت فلم پالیسی تشکیل دے رہی ہے اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے مراعات اور پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے، پاکستان میں اب بہترین فلمیں بن رہی ہیں، لیکن اس شعبے کو جدید بنانے کے لیے چین سے تعاون کے خواہاں ہیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں چائنہ کا ثقافتی مرکز قائم کیا گیا ہے، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا، سی پیک عوام کے لیے ایک مثالی منصوبہ ہے،دونوں ملکوں کے مابین ثقافتی اشتراک عمل اور تعاون سے دونوں ممالک کے عوام اس منصوبے سے بھر پور استفادہ کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے اور دیگر دنیا کے عوام کے لیے مشترکہ خوشحالی اور بہبود کا منصوبہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...