قابض بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتے: آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے قابض بھارتی فوج کا جبرواستبداد بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا، کشمیری اس انتظار میں ہیں عالمی برادری کب بیدار ہوگی، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت رائے شماری کا حق چاہتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو رنے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پانچ فروری کے حوالہ سے یہ پیغام ڈالا ہے جس میں پاکستانی سپہ سالار نے کہا ہے ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ آئی این پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کشمیریوں کی جدوجہد کی منزل کامیابی ہے، بھارتی قابض فورسز کے مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے عالمی برادری کے جاگنے کے منتظر ہیں،2016میں بھارت نے 382مرتبہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا، بھارت نے 2014میں 315اور 2015میں 248بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ نیٹ نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا کہ بھارتی فوج کا جبر کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا،مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی۔گزشتہ سال سے اب تک بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ 2017 ء سے اب تک بھارت 1881 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانا بھارت کا معمول بن گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...