’’جنوبی ایشیا کے قدرتی و انسانی وسائل سے مستفید ہونے کیلئے مسئلہ کشمیرحل کیا جائے‘‘

Feb 06, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نییوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پور ی پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اپنی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن عالمی برادری کو یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمزپر بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

مزیدخبریں