اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس مسٹر میاں ثاقب نثار نے F-8 اسلام آبادکے فٹ بال گرائونڈ و پبلک پارک میں غیر قانونی تجاوزات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس میڈیا رپورٹس پرلیا ہے۔