اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) پی ٹی وی کے گیت "میں ہوں کشمیر"نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیںحرام کر دی ہیں۔ خوبصورت گیت کودنیا بھر میں دیکھا گیا اور ناظرین کی طرف سے بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیلی وژن کے گیت "میں ہوں کشمیر" نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں۔ پی ٹی وی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو آشکار کرنے کے لیے یہ گیت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پی ٹی وی نے پوری دنیا میں نشر کیا جسے بے حد سراہا گیا۔گیت کے پس منظر میں بھارتی افواج کی جارحیت اور ظلم وبربریت کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔گیت میں کشمیری عوام کے جذبات کی انتہائی خوبصورت انداز میں منظر کشی کی گئی ہے۔ مدت بعد ایساکوئی گیت منفرد انداز سے پیش کیا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ بہت جلد یہ گیت ان مقبول گیتوں کی صف میں شامل ہو جائے گا جو عوام کے دل و دماغ پر مدتوں چھائے رہنے کے ساتھ ان کی زبان کی بھی زینت بنے رہے ہیں۔ یہ گیت ایلیسیا ڈیاس نے اپنی دلکش آواز میں گایا ہے۔جبکہ اس کے ڈائریکٹر نین مانیئر ہیں۔
پی ٹی وی کے گیت "میں ہوں کشمیر"نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیںحرام کر دیں
Feb 06, 2018