ایران میں ڈاکٹروں کاکارنامہ خراب کی بجائے درست گردہ نکال دیا

Feb 06, 2018

ویانا(این این آئی)ایران کی گارڈین کونسل کے ایک رکن نے کہاہے کہ ڈاکٹروں نے غلطی سے کونسل کے چیئرمین آیت اللہ محمود ھاشمی شاھرودی کا ایک گردہ نکال لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق گارڈین کونسل کے رکن محمد رضا باھنر نے ایک بیان میں بتایا کہ آیت اللہ علی ھاشمی شاہرودی کو گردوں کی تکلیف تھی۔ ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کی مگر غلطی سے جو گردہ تندرست تھا وہ نکال لیا اور خراب گردہ بدستور ان کے جسم میں موجود رہا ہے۔

مزیدخبریں