لاہور( آئی این پی) اداکارہ و ماڈل کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ کیمرے کے سامنے پرفارم کرنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑھا تھا۔لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملا ۔میں کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو بھی اپنے لئے ٹاسک سمجھ کر پورا کیا ۔جس کی بدولت آج مجھے نئے پروجیکٹس کی آفرز ہو رہی ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا ہے ان دنوں کراچی میںاپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔یہ ڈرامہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔آئندہ ماہ آن ایئر ہو گا مجھے امید ہے کہ شائقین پہلے کی طرح اس ڈرامے میں بھی میرے اداکاری کو پسند کرینگے۔