قومی جوڈو کے کھلاڑی جدید معیار کی تربیت کے لئے 20فروری کو ہنگری روانہ ہوں گے

اسلام آباد (اے پی پی) 3قومی جوڈو کے کھلاڑی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کے لئے 20فروری کو ہنگری روانہ ہوں گے۔ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے نام ہنگری آرگنائزر کو بھیج دیئے ہیں۔ پی جے ایف کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے کے مطابق فیڈریشن نے تین کھلاڑیوں کے نام ہنگری میں تربیت کیلئے فائنل کر دیئے ہیں۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن شاہ حسین شاہ، قیصر خان اور افتخار احمد کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے ہنگری بھجوائے گی جبکہ مدثر علی کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔تربیتی پروگرام 2 ماہ پر محیط ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قیصر خان کو ارجنٹینا میں ہونے والے یوتھ اولمپک 2018ء کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فیڈریشن نے شاہ حسین شاہ اور افتخار احمد کو جاپان میں ہونے والے 2020ء اولمپکس گیمز کیلئے تیارکرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے کوالیفکیشن رائونڈ اگست کے بعد شروع ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...