عمر گل قومی ٹیم میں کم بیک کے لئے پرعزم

لاہور(صباح نیوز)پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ملتان سلطان کی جانب سے جارحانہ کارکردگی دکھانے اور قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کے لئے فاسٹ بولر عمر گل پرعزم ہیں۔ پی ایس ایل سے قبل انجریز سے چھٹکارا حاصل کرنے والے فاسٹ بولر عمر گل کی تمام توجہ آنیوالے میچز کی جانب مبذول ہے جس میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔عمر گل انجری کے سبب چیمپئنز ٹرافی سمیت اہم ایونٹ میں قومی ٹیم کے لئے منتخب نہیں ہوسکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے میچز میں کارکردگی کو اہم قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...