سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت)رائے رشید احمد بھٹی ننکانہ ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ 2018 کا فائنل میچ شاہین کلب ننکانہ اورعلی حیدر کلب شاہکوٹ کے مابین سانگلہ ہل سٹیڈیم میں کھیلا گیاجس میں شاہین کلب نے87رنز کی برتری سے فائنل جیت لیا۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں رائے فیصل رشید بھٹی اور حاجی محمد اعظم ملک مہمان خصوصی تھے۔ مہمانان گرامی میں ندیم آصف بھٹی ، چوہدری بابر اقبال باجوہ سپورٹس آفیسر سانگلہ ہل،عوامی ویلفیئرسوسائٹی کے صدرمیاں طارق جمیل اورمحمداشرف سہیل گھمن شامل تھے،بہترین کھلاڑ یو ں احسان وٹو اور زبیر وٹو کو موٹر سائیکل کا خصوصی انعام دیا گیا۔رائے فیصل رشید بھٹی نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اکیڈمیوں کا قیام بہت ضروری ہے جس میں گراس روٹ لیول پر بچوں کو تربیت دی جا سکے،کھیلوں کے مقابلوں سے کھیلوں کو فروغ اور کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتاہے اورصحت مندمعاشرے کا قیام ممکن ہوتاہے، کھیلوں سے دنیا میں امن، ہم آہنگی اور محبت بڑھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے لانے اور اس ٹیلنٹ کو بروائے کار لانے کیلئے کھیلوں کے ضلعی سطح پر تربیتی کیمپ لگائے جانے چاہئیں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو تربیت دی جاسکے۔