کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز کے مطابق بی وی ایس پارسی اسکول کراچی میںہونے والی19 ویں انٹر اسکول اسکریبل چیمپئن شپ اپنے اختتام کو پہنچ گئی، جس میں میزبان اسکول بی وی ایس پارسی اسکول اورہیپی ہوم اسکول کے بچوں نے میدان مارلیا اور سب سے زیادہ ٹرافیاں اپنے نام کیں۔ دوروزہ چیمپئن شپ میں 200 اسکولوں کے1780 بچوں نے شرکت کی۔اسطرح یہ پاکستان میں کسی بھی انفرادی کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا۔ جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ،پاکستان اسکربیل ایسوسی ایشن گزشتہ سال بھی عالمی ریکارڈ بنانی چکی ہے اب اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر بنایا ہے۔چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں کے پلیئرزنے حصہ لیا جو پہلے کبھی کسی اسکول ٹورنامنٹ میں نہیں ہوا۔ ایونٹ کے دوران ہیپی ہوم اوربی وی ایس پارسی اسکول کے طلبہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ ٹرافیاں اپنے نام کیں۔19 ویں انٹر اسکول اسکریبل چیمپئن شپ کے دوسرے اور آخری روز ایف کٹیگری میں ہیپی ہوم اسکول کے حماد حامد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جی کٹیگری کا ٹائٹل آرمی پبلک اسکول کے عبداللہ ایوب کے نام رہا۔ کٹیگری ایچ میں بی وی ایس کے علی واصٖف پہلے، مصطفی اسلم دوسرے اورکراچی گرامر کے شہباز مصطفی تیسرے نمبر پررہے۔ آئی کٹیگری میں ہیپی ہوم کے سلیمان محی الدین ،جے کٹیگری میں آئی بی اے کے علی رضا نے اول پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی اسید مانڈویا نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیمپئن شپ سے200 بچوں کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں ماہر کوچز کی نگرانی میں اسکریبل کی ٹریننگ دی جائے گی۔
انیسویں انٹراسکول اسکریبل چیمپیئن شپ اختتام پذیرہوگئی
Feb 06, 2018