سپریم کورٹ نے انسانی اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو فوری طلب کرلیا. چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے انسانی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی. اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کے بہت مسائل ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اداروں کے آپس میں معاونت کے مسائل ہیں۔چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو فوری طور پر جب کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ گجرات، لالہ موسی، سرائے عالمگیر اور منڈی بہاوالدین میں انسانی اسمگلنگ کا کام ہوتا ہے، لوگ کہاں کہاں سے پیسہ لے کر بچوں کو بیرون ملک بھیجتے ہیں لیکن اب انسانی اسمگلنگ کا ناسور ختم کرنا ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کو حکم دیں گے کہ ایف آئی اے کو گوجرانوالہ اور گجرات آفس میں سہولیات دیں۔
انسانی اسمگلنگ کیس:عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری داخلہ اور خارجہ فوری طلب کرلیا
Feb 06, 2018 | 12:50