صحت اور تعلیم کے شعبوں میں شکایات پر برہمی، سہولت فراہمی کیلئے ایک منٹ تاخیر برداشت نہیں : عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں صحت و تعلیم کے شعبوں میں عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دونوں شعبوں کے ضلعی افسروں کو کار کردگی بہتر بنانے کیلئے وارننگ بھی دیدی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکموں کی کار کردگی چیک کر نے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خود بھی میدان میں نکلنے کا فیصلہ کر لیاہے،وزیراعلیٰ خود اچانک دورے کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے وزراء اور ارکان اسمبلی کو بھی عوام سے رابطہ تیزکر نے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ایک منٹ کی بھی بلاوجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی اورجو افسریا اہلکار کام نہیں کریگا، اسکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل حکومتی ترجیحات میں اولین ہے اورہمارا ایک ایک لمحہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے صرف ہورہا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کو مقدم رکھا ہے اور عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے پر عزم ہو کر کام کر رہے ہیں۔ حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی۔ عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...