بھارت میں تعنیات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو سیکرٹری خارجہ بنانے کا امکان

اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) ذرائع کا کہنا ہے بھارت میں تعینات ہائی کمشنر سہیل محمود کو سیکرٹری خارجہ بنایا جا سکتا ہے، وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گڈ بک میں ہیں۔ موجودہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اپریل میں ریٹائر ہو جائیں گی۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا حکومت 5 یا 6 اعلیٰ افسروں میں کسی کو سیکرٹری خارجہ بنا سکتی ہے، افسر ایسا ہونا چاہئے جو کمزور نہ ہو اور ڈلیور کر سکے، ضروری نہیں اس پوسٹ کیلئے سب سے سینئر افسر کو چن لیا جائے، سیکرٹری خارجہ ایسا ہونا چاہئے جو امریکہ، افغانستان، ایران اور بھارت کو بہتر طبقے سے ہینڈل کر سکے۔ سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا اس پوسٹ کیلئے شاطر افسر ہونا چاہئے جو کسی بھی چال کا مقابلہ کر سکے۔

ای پیپر دی نیشن