کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سابق صوبائی وزیر کھیل سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی کے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان نامزد کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہیے اور کہا ہیے کہ یہ کرکٹ بورڈ کا بڑا دانشمندانہ فیصلہ ہے اس اعلان کے بعد اب تمام قیاس آرائیاں دم توڑ دہینگی۔ سرفراز سے بہتر بورڈ کے پاس کوئی اور چوائس بھی نہیں تھی جن کی قیادت میں قومی ٹیم نے بے پناہ فتوحات اپنے نام کیں اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کو نمبر ون کی پوزیشن پر پہنچایا۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے آئی سی سی کی جانب سے سرفراز پر 4 میچوں کی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا جب متعلقہ کھلاڑی اور ان کے بورڑ نے معاف کردیا تو یہ فیکٹر ختم ہوجانا چاہیے تھا؛ سرفراز کی جگیہ اگر اسطرح کی غلطی کسی بھارتی کرکٹر سے ہوتی تو آئی سی سی گھٹنے ٹیک دیتا۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ گزشتہ سالوں کی طرح پی ایس ایل فور سے بھی پاکستان کرکٹ کو اچھا ٹیلنٹ برآمد ہوگا تاہم ان کا کہنا تھا اس مرتبہ کراچی کے کئی باصلاحیت کرکٹرز کو فرنچائز نے نظر انداز کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے پی ایس ایل کے فائنل سمیت کئی میچز کراچی میں کرانے کا خیر مقدم کیا ۔