سپرائٹ کا پاکستان سپر لیگ 2019 کی چار ٹیموں کے ساتھ تاریخی اشتراک

کراچی(پ ر) سپرائٹ جس کا مطلب لیموں کے رس کے فلیور کا سوفٹ ڈرنک ہے نے پاکستان سپر لیگ کی چار ٹیموں کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈیٹرز ، اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ شراکت داری کی پریس کانفرس کراچی میں ہوئی،میزبان انوشے اشرف تھیں جس کے بعد عباس ارسلان مارکیٹنگ ڈائریکٹر کوکا کولا پاکستان اور افغانستان، اسلام آباد یونائٹیڈ کے شعیب نوید، پشاور زلمی کے ظہیر عباس اور کراچی کنگز کے وسیم اکرم اور طارق وصی، کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ندیم عمر اور جنرل منیجر کوکا کولا پاکستان اور افغانستان رضوان یو خان نے میڈیا سے ـخطاب کیا۔ چار ٹیموں کے ساتھ اشتراک سے کوکا کولا کا مقصد کھیل کی سرگرمیوں کو اجاگر کر کے نوجوانوں کے دلوں میں اسکی امنگ پید ا کی جا سکے۔ جنرل منیجر کوکا کولا پاکستان اور افغانستان ریجن رضوان یو خان نے بتایا کہ " پاکستانی شناخت اور ثقافت کے ساتھ لوگوں کا لگائو اور جذبات کرکٹ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اس شراکت داری کے بعد بڑی واضح حد تک یہ با ت کی جاسکتی ہے کہ اس کے ذریعے پاکستان کا سوفٹ امیج سامنے آئیگا ۔

ای پیپر دی نیشن