لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) حکومت کی جانب سے سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا ڈیم فنڈریزنگ ایونٹ منعقد کیا گیا۔ فنڈ ریزنگ کا اہتمام پی ٹی آئی جنوبی افریقہ کی جانب سے کیا گیا جس میں رمیز راجہ اور شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے شرکت کی۔ایونٹ میں وزیراعظم عمران خان کادستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ اور دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی جبکہ حالیہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے ڈیڑھ لاکھ رینڈ اور دستخط شدہ ٹی شرٹس 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انشا اللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیمز بنائیں گے، ہم سب پاکستان کے بحرانوں پر قابو پا لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے اللہ کے فضل سے ہرناممکن کوممکن کردکھایا ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت صرف 2بڑے ڈیم ہیں، ہم سالانہ 22 لاکھ ڈالر کی لاگت کاپانی ضائع کرتے ہیں، اب تک ڈیم فنڈ میں 9.6 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔
سنچورین :ڈیم فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع
Feb 06, 2019