پاکستان، ایران سرحدی حکام میں باہمی تعاون ڑھانے، مشترکہ گشت پر اتفاق

چاغی (اے پی پی) پاکستان اورایران کے سرحدی حکام نے دو طرفہ سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔تفتان میں منعقد ہونے والے پاک ایران مستقل سرحدی کمیٹی کے اجلاس میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرکے مشترکہ گشت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ایک روزہ اجلاس میں شرکت کرنے والے ایرانی وفد کی قیادت ایرانی سرحدی ضلع میرجاوا کے مرزبان درجہ اول کرنل ابراہیم جنتی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کررہے تھے۔ اجلاس میں ایرانی حکام نے حال ہی میں پانچ ایرانی سرحدی محافظوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی پاکستان باقی سات مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے بھی کوشش کرے گا۔ پاکستانی حکام نے یقین دلایا ایرانی محافظوں کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاک ایران سرحدی حکام نے منشیات اور انسانی سمگلنگ کیخلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ڈپٹی کمشنر چاغی نے ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا، جس پر ایرانی حکام نے سرحد پار فائرنگ کا ذمہ دار شرپسندوں کو قرار دیتے ہوئے مو قف اپنایا دہشت گرد پاک ایران تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔دونوں ممالک کے حکام نے سرحدی امور کے متعلق باہمی تعاون بڑھانے اور راہداری پر سفر کرنے والے دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید آسانیاں فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...