لاہور (نمائندہ خصوصی) ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 6 سالہ بچے کا چالان کردیا گیا۔ گلبرگ کے علاقہ ایم ایم عالم روڈ پر 6 سالہ یوسف اپنی الیکٹرک بائیک کو مین روڈ پر لے آیا تھا جس پر ٹریفک وارڈن نے اسے روک لیا جبکہ بچے کا والد اپنی گاڑی پر اسکے پیچھے تھا۔ وارڈن نے موقع پر بچے کو سمجھانے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل مین روڈ پر لانے پر اسکا 500 روپے کا چالان بھی کردیا۔ وارڈن نے یوسف کا چالان اسکے والد کے لائسنس پر کیا۔
گلبرگ، ٹریفک وارڈن نے 6 سالہ بچے کا والد کے لائسنس پر 500 روپے کا چالان کردیا
Feb 06, 2019