سنچورین(صباح نیوز) سائوتھ افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی نے ڈیم فنڈ کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جس میں 3کروڑ 70لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ تھا۔فنڈ ریزنگ کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف ساتھ افریقہ کی جانب سے کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اور موجودہ کپتان شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم کی شرکت کی۔سنچورین میں ہونے والے فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کادستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ میں نیلام ہوا اورعمران خان کی دستخط شدہ گیند 70ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی۔ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے 1.5لاکھ اور دستخط شدہ ٹی شرٹس 70ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ سائوتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیمز بنائیں گے اور ہم سب پاکستان کے بحرانوں پر قابو پالیں گے۔
ڈیم فنڈ ریزنگ،عمران خان کادستخط شدہ بلا 3لاکھ اور گیند 70ہزار رینڈ میں نیلام
Feb 06, 2019