اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) آزادکشمیرکلب اسلام آبادنے یوم یکجہتی کشمیرویمن والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا، اسلام آبادٹائیگرز کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے ڈی ایس اوعبدالوحیدبابراورشفقت نیازی کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام ویمن والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کی چار خواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ آزادکشمیرکلب اسلام آباداوراسلام آبادٹائیگرز کلب کے مابین ہوا جو آزادکشمیرکلب نے جیت لیا۔
یوم یکجہتی کشمیرویمن والی بال ٹورنامنٹ آزادکشمیرکلب اسلام آبادنے جیت لیا
Feb 06, 2019