بیول(نامہ نگار)یوم کشمیر منانا صرف تصویروں تک باقی رہ گیا ہے موجودہ حکومت نے ابھی تک کشمیر کمیٹی تشکیل نہ دیکر ثابت کر دیا ہے کہ اسے مسئلہ کشمیر سے کوئی دلچسپی نہیں نوازشریف دور میں واجبائی نے پاکستان کے دورہ کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو باقاعدہ متنازعہ مسئلہ تسلیم کیا اور اسے حل کرنے کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی لیکن کچھ لوگوں کو یہ گوارہ نہ تھا اقوام متحدہ صرف یہودیوں کا ادارہ بن کر رہ گیا ہے کشمیر پر پاس ہونیوالی قراردادیں ردی کا حصہ بن گئی ہیں جو پاکستان اور دیگر مسلمان ممالک کی کمزوری کا منہ بولتا ثبوت ہے مسلمانوں کے مسائل اس وقت حل نہیں ہو سکتے جب تک وہ امریکہ کی بجائے مدینہ منورہ کو اپنا قبلہ نہ بنا لیں ان خیالات کا اظہار یوم کشمیر کے موقع پر بیول کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات مسلم لیگ کے طارق محمود سیٹھی،پیپلز پارٹی کے لالہ شبیر ،حافظ عمران منظور نے کیا۔
یوم کشمیر منانا صرف تصویروں تک باقی رہ گیا ، طارق محمود سیٹھی
Feb 06, 2019