اٹک (نامہ نگار)کشمیر کاز کے لئے پوری پاکستانی قوم متحد اور یکجان ہے کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی انسانیت کا درس دینے والے کشمیریوں پر مظالم پہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں تقسیم ہند کے موقع پر طے شدہ اور اعلان کردہ منصوبے کی خلاف ورزی کی گئی جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پیدا ہوا کشمیر جہاد ہی سے آزاد ہو گا حق و باطل کی کشمکش ازل سے ابد تک جاری رہے گی جو قوم موت سے نہ ڈرے اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست سے دوچار نہیں کر سکتی ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیںان کیا خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع اٹک کے زیر اہتمام چوک فوارہ میںیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ (ن)کے رہنماء شیخ آفتاب احمد،ایم پی اے سید یاور عباس بخاری، جے یو آئی کے امیر مولانا شیر زمان ،امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان جے یو پی کے رہنما مولانا رفاقت علی حقانی،جماعت الدعوہ کے مرکزی رہنما ابو محمد سلفی،شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ، چیئرمین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان ،کونسلر ایم سی اٹک شہاب رفیق ملک،خالد محمود ،قاری گل محمد اور سعید الرحمن نے کیا مقررین نے کہا جو قوم گولی بندوق سے نہیں ڈرتی دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔
کشمیر کاز کیلئے پوری پاکستانی قوم متحد اور یکجان ہے،شیخ آفتاب
Feb 06, 2019