گوجرخان (نامہ نگار)کھوکھا یونین کے صدر سعادت حسین نومی بٹ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ بلدیہ آفس میں چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ممبر صوبائی اسمبلی، غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان، شاہد صراف چیئرمین بلدیہ، خواجہ نعیم قیوم وائس چیئرمین ، راجہ سہیل عباس کیانی چیئرمین تجاوزات کمیٹی سے ملاقات کی اور کھوکھا والوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا بالخصوس بجلی کے ٹرانسفارمر اور بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا جس پر ان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پر شہزادہ خان ، خواجہ امیرزمان، خواجہ اعجاز ودیگر بھی موجود تھے مسائل سننے اور حل کرنے کی یقین دہانی پر صدر نومی بٹ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔
کھوکھا یونین کے عہدیداروں کی جاوید کوثر،اے سی گو جر خان سے ملاقات
Feb 06, 2019