افغان طالبان کاافغانستان میں نئے آئین کی تشکیل اورعبوری حکومت کے قیام کامطالبہ

افغان طالبان نے افغانستان میں نئے آئین کی تشکیل اورعبوری حکومت کے قیام کامطالبہ کیاہے۔

طالبان کے وفد کے سربراہ شیرمحمدعباس Stanikzaiنے ماسکو میں میں افغان مسئلے کے حل اوروہاں جنگ کے خاتمے سے متعلق غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغان حکومت کاآئین غیرموثرہوگیاہے اورہم اسلامی آئین چاہتے ہیں۔طالبان کے علاوہ سابق افغان صدرحامدکرزئی اوربعض دوسرے رہنمائوں نے اجلاس میں شرکت کی تاہم مذاکرات میں افغان حکومت کے کسی نمائندے کوشرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔ادھرماسکواجلاس پرردعمل دیتے ہوئے افغان صدراشرف غنی نے کہاکہ روس میں ہونے والے اجلاس میں فیصلوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ افغان عوام کی مشاورت کے بغیراس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا اور ماسکومیں جمع ہونے والے افراد کے پاس کوئی انتظامی ذمہ داری نہیں۔

ای پیپر دی نیشن