کراچی (تنویر بیگ کرائم رپورٹر) کلفٹن میں شقی القلب ماں نے شیر خوار بیٹی کو سمندر میں ڈبو کر مار ڈالا ساحل پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا دلخراش واقعہ پیر کی شام ڈیفنس فیز 8میں فرحان شہید پارک کے نزدیک پیش آیا جبکہ ڈھائی سالہ انعم کی لاش منگل کی صبح سی ویو دو دریا پر عمار اپارٹمنٹ کے قریب سمندر سے ملی ساحل پولیس کے مطابق ڈھائی سالہ انعم کی ماں شکیلہ زوجہ راشد کو لوگوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اس نے بیان دیا ہے کہ وہ گولیمار کے علاقے سلطان آباد کالونی میں رہتی تھی ایک ماہ قبل اس کے شوہر راشد جو ایک نجی اسپتال میں ملازم ہے نے اسے گھر سے نکال دیا تھا جبکہ باپ نے بھی گھر میں جگہ نہیں دی جس کی وجہ سے وہ در بدر ہو گئی شکیلہ کا کہنا ہے کہ وہ حالات سے تنگ آکر اپنی پھول سی بچی کو مارنے پر مجبور ہوئی اس کے بعد وہ خود بھی مرنا چاہتی ہوں پولیس نے ملزمہ شکیلہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔