قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کی بحالی میں اہم کرداراداکررہاہے۔انہوں نے کوئٹہ میں افغان قونصل جنرل وحیداللہ مومند سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ترقی کے لئے افغانستان میں قیام امن ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملک اپنے تمام مسائل مثبت مذاکرات کے ذریعے حل کرسکتے ہیں۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرنے کہاکہ پاکستان اورافغانستان ہمسایہ اسلامی ممالک ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے دوستانہ تعلقات کومضبوط بنانے کے لئے طورخم پرپاک افغان سرحد چوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔قاسم سوری نے امیدظاہر کی کہ افغان حکومت بھی اس اقدام کامثبت جواب دے گی۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اورطالبان کے درمیان افغانستان کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات نیک شگون ہیں۔اس موقع پرافغان قونصل جنرل نے افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کوسراہا۔
پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کی بحالی میں اہم کرداراداکررہاہے: قاسم خان سوری
Feb 06, 2019 | 09:07