کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی میں میرے ساتھ کون شامل ہوگا؟غیر ملکی بلاگر

واشنگٹن(این این آئی)غیر ملکی بلاگر سنتھیا ڈان رچی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا ہے کہ میرے ساتھ کشمیریوں کی حمایت میں کون آئے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر غیر ملکی بلاگر سنتھیا ڈان رچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ ماہ 24 جنوری کو کیا جانے والا ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ 5 فروری کو تمام اندرونی اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی 8 لاکھ کشمیریوں کی حمایت میں آئیں جن کو مودی سرکار نے گزشتہ 6 ماہ سے بھارتی فوجیوں کے گھیرے میں رکھا ہوا ہے۔سنتھیا ڈان رچی نے عمران خان کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن