بھارت اقوام متحدہ مبصرگروپ کوکشمیر کے دورے کی اجازت دے: فخر امام

لاہور( این این آئی)کشمیرکے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سیدفخرامام نے کہاہے کہ پاکستان نے پارلیمانی قراردادوں کے ذریعے عالمی برادری کوبھارتی جیلوں میں طویل عرصے سے قیدکشمیری رہنمائوں کی حالت زارسے آگاہ کیاہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام کوان کامنصفانہ حق خودارادیت دیاجاناچاہیے جس کاوعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادمیں بھی کیاگیاہے۔انہوں نے بھارت پرزوردیاکہ وہ اقوام متحدہ کے مبصرگروپ کومقبوضہ جموں کشمیر کے دورے کی اجازت دے جہاں لوگوں کوگزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامناہے۔فخرامام نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ کشمیر کے بارے میں ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادپربلاتاخیرعملدرآمدکرایاجائے۔

ای پیپر دی نیشن