عمران دامن وسیع کریں، سب کو ساتھ لیکر چلیں، فاروق حیدر: کیا چوروں کو چھوڑ دوں؟ وزیراعظم

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وراجہ محمدفاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنا دامن کھولیں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے، آزاد حکومت کو کردار دیا جائے ہم پاکستان کے جھنڈے کو کسی صورت نہیں گرنے دیں گے، پاکستان ہماری جان ہے یہ مسلم امہ کی قیادت کرے گا۔ ہندوستا ن کے خلاف جارحانہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ امریکا کی ثالثی خطرناک ہو گی۔ پاکستان کی قوم کے شکر گزار ہیں کہ کشمیریوں کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی منایا۔ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی قوم ، حکومت ، وزیراعظم پاکستان کا شکر گزار ہوں کہ یوم یکجہتی کشمیر جوش وخروش سے منایا۔ راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان کا ہرشہری کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہا ہے۔ پاکستان مشکلات کے باوجودکشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ آج اگر بھارت ٹوٹ جائے تو کیا ہم اس کے لیے تیارہیں۔ ہم سب مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ قائد اعظم نے شیخ عبداللہ سے کہا کہ کانگریس آپ کو دھوکا دے گی۔ قائد اعظم کے علاوہ لیاقت علی خان ، فیروز خان نون ، ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو، نواز شریف ، پرویز مشرف اور آپ سب آزادکشمیر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہندوستان نے جو بیانیہ تشکیل دیا ہے اسے ناکام بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی انتہائی خطرناک ہے اس کی ثالثی کبھی ہمارے حق میں نہیں ہو سکتی ۔وہ بھارت کے حق میں جائے گی۔ امریکا نے اسرائیل فلسطین معاملہ پر ثالثی کرا چکا جو صرف اسرائیل کے حق میں ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپ مفاہمت کریں سب کو اپنے ساتھ رکھیں اپنا دامن کھولیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں آپ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں ہمارے بھی وزیراعظم ہیں ہم بھی آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ کشمیریوں کو پاکستانی حکومت اورعوام سے بہت امیدیں ہیں۔ اس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ ملک لوٹنے والوں سے مفاہمت کا نہ کہیں۔ میرے گھر سے کوئی چوری کرے‘ کیا میں اسے چھوڑ دوں؟ خوشحالی کی سب سے بڑی وجہ شفافیت اور کرپشن سے پاک معاشرہ۔ یہ ذاتی نہیں‘ میرے ملک کی لڑائی ہے۔ چین نے 450 وزراء کو جیلوں میں ڈالا۔ جس ادارے کی طرف دیکھوں خسارے میں ہے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے راجہ فاروق حیدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی کبھی بھی مجھے کرپٹ لوگوں سے مفاہمت کا نہ کہیں میر ی لڑائی ذاتی نہیں بلکہ ملک کیلئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...