پوری دنیا میں جگنو تیزی سے معدوم ہورہے ہیں:رپورٹ

Feb 06, 2020

میسا چیوسیٹس(انٹرنیشنل ڈیسک) پیر کے روز شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھیمی خوشنما روشنی پھیلانے والے جگنو تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔ اس کی وجہ آلودگی، کیڑے مار ادویہ کا اندھا دھند استعمال اور ان کے قدرتی مسکن کی تباہی ہے۔بایوسائنس نامی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق خود مصنوعی روشنیوں اور بجلی کی لائٹ سے یہ روشن کیڑے شدید متاثر ہورہے ہیں۔ کرہ ارض پر جگنوؤں کی 2000 سے زائد ہیں۔ٹفٹس یونیورسٹی کی ماہرِ حیاتیات سارہ لیوس نے اس ضمن میں جگنو کے درجنوں ماہرین کے کئے گئے سروے پر ایک رپورٹ لکھی ہے۔ ناپیدگی کے خطرات میں ملائیشیا اور برطانیہ کے وہ جگنو بھی شامل ہیں جو ہزاروں کی تعداد میں ایک ساتھ روشن ہوتے اور روشنی دینا بند کردیتے ہیں۔

مزیدخبریں