جنگلاتی آگ نے آسٹریلوی معیشت کو متاثر نہیں کیا: سنٹرل بنک

کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلیا کے سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ جنگلاتی آگ سے ملکی اقتصادی ترقی کی رفتار متاثر نہیں ہوئی ہے۔ آسٹریلوی مرکزی بینک کے سربراہ نے ملکی اقتصادی صورت حال بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ فی الحال چین میں جنم لینے والے کورونا وائرس کے معاشی اثرات بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ان کے بقول آتشزدگی سے اقتصادی شرح پیداوار 0.2 فیصد سست ضرور ہوئی ہے۔ گزشتہ برس ستمبر سے یہ آگ ابھی بھی کئی مقامات پر لگی ہوئی ہے۔ اب تک اس آگ سے تینتیس افراد جھلس کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن