دمشق(این این آئی)شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے کہاہے کہ ترکی نے شام سے 4700 جنگجوئوں کو لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے طرابلس منتقل کیا ہے۔ ان میں سے 1800 کو ترکی میں فوجی کیمپوں میں عسکری تربیت دی گئی، یا دی جا رہی ہے جب کہ طرابلس لائے گئے 64 جنگجو یورپی ملکوں کو فرار ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترکی کی طرف سے طرابلس میں لڑائی کے لیے 6000 جنگجوئوں کا مطالبہ کیا گیا ۔ طرابلس میں قومی وقاق حکومت اور نیشنل آرمی کے درمیان ہونے والی لڑائی میں شام سے لائے گئے 80 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔
شام سے طرابلس لائے گئے 4700 اجرتی جنگجوئوں میں سے 64 یورپ فرار
Feb 06, 2020