کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی ہو چکی ہے : فریدہ راشد

Feb 06, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر فریدہ راشدنے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی ہو چکی ہے جو جی ڈی پی اور سب سے زیادہ بارہ ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے خطرہ ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک کپاس کی پیداوار میں 19.98 فیصد یا اکیس لاکھ سے زیادہ گانٹھوں کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ کپاس کے زیر کاشت رقبہ اور اس کی پیداوار میں کئی سال سے مسلسل کمی آ رہی ہے۔

مزیدخبریں